Advertisement

گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس سے متعلق انویسٹیگیشن آفیسر کا بیان سامنے آگیا

ملازمہ فاطمہ

گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس سے متعلق انویسٹیگیشن آفیسر کا بیان سامنے آگیا

رانی پور حویلی میں قتل ہونے والی گھریلو ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس سے متعلق انویسٹیگیشن آفیسر (آئی او) کا بیان سامنے آگیا ہے۔

انویسٹیگیشن آفیسر نے اپنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فاطمہ کے جسم کے سیمپل لیبارٹری کو جا چکے ہیں، رپورٹس آنے سے پہلے بات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

آفیسر نے کہا کہ جیسے ہی رپورٹ آئے گی منظر عام پر ہوگی کسی کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔

انویسٹیگیشن آفیسر نے بتایا کہ ملزم اسد شاہ کے ناخون اور بلڈ کے سیمپل لیے گئے ہیں، گمس اسپتال کی جانب سے اسد شاہ کے ٹیسٹ کروائے جا رہے، بچی کے جسم اور اسد شاہ کے جسم کو میچ کر کے دیکھا جائے گا۔

آئی او نے مزید کہا کہ افسران کا حکم ہوا تو حنا شاہ کی ضمانت رد کے لئے عدالت میں درخواست دیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے فاطمہ کے جنسی زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، بورڈ نے مقتولہ فاطمہ کے ساتھ جسمانی تشدد کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش میں شامل سابق ایس ایچ او رانی پور، ہیڈ محرر، ڈاکٹر اور کمپائونڈر کا ریمانڈ لینا کا فیصلہ کیا ہے، حقائق مسخ کرنے، لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم چھپانے پر ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ حویلی میں موجود تمام بچوں کو فوری طور پر ریسکیو کرکے ان کے گھروں میں بھیجنے کے احکامات دیے ہیں جبکہ حویلی میں پولیس کیمپ قائم کرکے تمام مردوں کے ڈی این اے سیمپلز لئے جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/crime/2023/08/205378/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/crime/2023/08/205378/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version