Advertisement

شہید جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

جان محمد مہر

شہید جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

سندھ حکومت نے سکھر میں صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جان محمد مہر کے قتل پر جے آئی ٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی ایس ایس پی سکھر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، رینجرز، ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ کے نمائندے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور رینجرز کے میجر رینک کے افسران، آئی بی اور ایف آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسپیشل برانچ کے ایس پی لیول کے افسران بھی شامل ہونگے۔

Advertisement

یاد رہے کہ صحافتی تنظیموں اور سکھر پریس کلب نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اتوار کو سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے کوئنس روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے تھے اور انہیں تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/crime/2023/08/953700/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/crime/2023/08/953700/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version