کراچی میں افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 42 افراد گرفتار

سکھر؛ پولیس اہلکار بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے
کراچی میں ایسٹ زون پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 42 افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس کی جانب سے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسٹ زون پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے شارع فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پی آئی بی، عزیز بھٹی اور نیوٹاؤن میں چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں غیر قانونی مقیم 42 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ سید عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ پولیس نے ضلع شرقی میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر کراچی میں مقیم 18 افغانیوں کو گرفتار کیا تھا۔
شرقی پولیس نے بتایا تھا کہ ضلع شرقی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان نیشنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم مجموعی طور پر 18 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افغانی باشندوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جبکہ مبینہ ٹاؤن پولیس کی جانب سے بھی 9 افغانی باشندوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ افغان باشندوں کے خلاف مقدمہ فارن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا اور مزید تفتش جاری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/crime/2023/09/513878/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/crime/2023/09/513878/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News