راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید
راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8 میں چھاپے کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا جس کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پنڈہ پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ڈاکوؤں کی جانب سے کی گئی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو بھی مارے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے تیسرا ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے، ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/crime/2023/09/927634/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/crime/2023/09/927634/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

