رمضان المبارک میں کراچی میں کتنے شہری اسٹریٹ کرمنلز کا نشانہ بنے؟

رمضان المبارک میں کراچی میں کتنے شہری اسٹریٹ کرمنلز کا نشانہ بنے؟
کراچی: رمضان المبارک میں بھی بے لگام ڈاکو معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے سے باز نہ آئے۔
رمضان المبارک کے 28 روز کے دوران شہر میں ڈاکوؤں نے خاتون سمیت 19 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے 50 سے زائد شہریوں کو زخمی بھی کیا۔
رواں سال جنوری سے اب تک خواتین اور بچوں اور پولیس اہلکار سمیت 55 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
3 رمضان المبارک کو پاکستان بازار کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فوٹو گرافر فرحان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا جبکہ 5 رمضان کو ڈاکوؤں نے عیسی نگری میں دودھ فرحان کی جان لی۔
6 رمضان کو ڈاکوؤں نے اسٹیل ٹاؤن میں کار چھینے کے دوران پیر بخش کی جان لی اور 10 رمضان اکیس مارچ کو خالہ کے گھر سے افطار کر کے آنے والے انجینئیر شعیب شفقت کو ملیر کینٹ کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار دی۔
10 رمضان کو ہی پاکستان بازار میں اختر مسیح کو قتل کیا جبکہ 13 رمضان المبارک کو نارتھ کراچی میں دکاندار عبدالرحمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور 14 رمضان المبارک کو سرجانی ٹاؤن میں ماموں کے گھر افطار پر آنے والے ذوہیب کی اسٹریٹ کرمنلز نے جان لی۔
اس کے علاوہ 15 رمضان المبارک کو قطر اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر خاتون نازیہ جان سے گئی اور 18 رمضان کی شب ملینیم مال کے قریب سید علی رہبر کو قتل کیا گیا، 19 رمضان کو نیوکراچی ایوب گوٹھ میں کانجھی نامی شخص کی جان لی گئی جبکہ 21 رمضان کو گلشن معمار اجمیر ٹاور کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار امجد کو مزاحمت کے بدلے موت دے دی۔
23 رمضان نارتھ ناظم آباد انڈا موڑ پر گھر میں افطاری کے لیے پھل لینے کے لیے آنے والے بزرگ شہری سید حامد علی کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا جبکہ 23 رمضان کو نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عامر نامی شہری قتل ہوا اور 24 رمضان اورنگی ٹاون علی گڑھ مارکیٹ کے قریب دکان پر فائرنگ سے آصف جاں بحق ہوا۔
25 رمضان منگھوپیر نیو ناظم آباد پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری مارے گئے، 27 رمضان کو بھی ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کیا، 28 رمضان المبارک کی الصبح گلزار ہجری میں موٹر سائیکل سوار شجاعت کو قتل کیا گیا اور اسی روز میٹروول سائٹ میں بھی ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

