Advertisement

لکی مروت میں نامعلوم افراد کا پولیس گاڑی پر حملہ

لکی مروت میں نامعلوم افراد کا پولیس گاڑی پر حملہ

لکی مروت میں نامعلوم افراد کا پولیس گاڑی پر حملہ

لکی مروت میں ملزمان لے جانے والی پولیس موبائل گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی جبکہ پولیس اور دوسرا ملزم محفوظ رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او لکی جاوید رسول اور تفتشی افیسر اسماعیل خان سمیت پولیس نفری پر فائرنگ کی گئی، پولیس موبائل میں تھانہ غزنی خیل سے گرفتار اشتہاریوں کو تھانہ لکی مروت منتقل کیا جارہا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لطیف اور انیس چوری ڈکیتی راہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں، جبکہ یہ دونوں ملزمان تھانہ غزنی خیل اور لکی کو مطلوب تھے۔  ملزمان کو مسروقہ موٹرسائیکل سمیت تفتیش کیلئے تھانہ لکی مروت لایا جارہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لکی ڈیرہ روڈ پر وانڈہ ستاری کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، نامعلوم ملزمان نے پولیس گاڑی پر بہ نیت قتل اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے بھی گاڑی کھڑی کرکے پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، تاہم نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں دریائے گمبیلا کی طرف فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی فاِئرنگ سے زیرحراست ملزم لطیف اللہ زخمی ہوا جبکہ پولیس کی نفری اور دوسرا ملزم انیس خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

Advertisement

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ پولیس نے زخمی ملزم لطیف کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version