پاک برطانیہ کی بحری افواج مشترکہ بحری مشق “وائٹ اسٹار فور” کیلئے تیار

پاک برطانیہ کی بحری افواج مشترکہ بحری مشق “وائٹ اسٹار فور” کیلئے تیار
پاکستان اور برطانیہ کی بحری افواج مشترکہ بحری مشق “وائٹ اسٹار فور” کے لئے تیار ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نیوی اور برطانوی شاہی بحریہ کے درمیان وائٹ اسٹار سیریز کی چوتھی مشق شمالی بحیرہ عرب میں اگلے چند روز میں منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وائٹ اسٹار 4 میں حصہ لینے کے لئے برطانوی بحریہ کا فریگیٹ ایچ ایم ایس لنکاسٹر کراچی میں لنگرانداز ہے، ایچ ایم ایس لنکاسٹر برطانوی شاہی بحریہ کا ڈیوک کلاس ٹائپ 23 فریگیٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ اسٹار 4 میں پاک بحریہ کی طرف سے طغرل کلاس گائیڈڈ میزائل فریگیٹ پی این ایس تیمور اور او پی وی پی این ایس یرموک حصہ لیں گے اور اس دوران جنگ دشمن جہازوں کو اسلحے اور دیگر سامان رسد کی ترسیل روکنے کی مشق کی جائے گی۔
اس کے علاوہ دشمن جہازوں کیخلاف جارحانہ کارروائی، انہیں تباہ کرنے اور قبضہ کرنے کی مشق بھی وائٹ اسٹار 4 کا حصہ ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مشترکہ بحری مشقوں کے دوران دشمن کیخلاف کارروائی کے دوران عملے، اثاثوں اور تنصیبات کے تحفظ پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وائٹ اسٹار سیریز کی تیسری مشق برطانیہ میں منعقد ہوئی تھی، وائٹ اسٹار 3 میں پی این ایس ذوالفقار اور ایچ ایم ایس ٹی وائے این ای نے حصہ لیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/08/328451/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/08/328451/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

