Advertisement

پاک فضائیہ بین الاقوامی فضائی مشق “انڈس شیلڈ” کا آغاز کرنے کو تیار

پاک فضائیہ

پاک فضائیہ بین الاقوامی فضائی مشق “انڈس شیلڈ” کا آغاز کرنے کو تیار

پاک فضائیہ کا ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس جلد بین الاقوامی فضائی مشق “انڈس شیلڈ” کا انعقاد کرے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس کے تحت بین الاقوامی مشقوں انڈس شیلڈ میں دوست ممالک کی فضائی افواج شریک ہوں گی۔ میزبان پاک فضائیہ کے ساتھ ترکی اور سعودی عرب کی فضائی افواج انڈس شیلڈ میں حصہ لیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے فور پوائںٹ فائیو اومنی رول فائٹرز جے ٹین سی اور جے ایف سیونٹین انڈس شیلڈ میں جوہر دکھائیں گے اور ترکی کے ایف سکسٹینز اور سعودی شاہی فضائیہ  کے ایف ففٹینز بھی انڈس شیلڈ کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ انڈس شیلڈ مشقیں اکتوبر کے اوائل میں منعقد کی جائیں گی، ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس کے تحت مشقوں میں فضائی قوت کی تمام جہتوں پر توجہ دی جائے گی اور مشقوں میں مشترکہ کارروائِیوں اور تکنیکی استعداد کار سمیت متعلقہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے حال ہی میں شاہین 10 اور برائٹ اسٹار 2023 مشقوں میں شرکت کی ہے، پاک فضائیہ کی بین الاقوامی مشقوں میں شمولیت اور اگلے ماہ انڈس شیلڈ کی میزبانی فضائی برتری اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔

Advertisement

انڈس شیلڈ میں لڑاکا طیاروں، پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈ عملہ بھی شرکت کرے گا، پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے میں نئے لڑاکا طیاروں کی آپریشنلائزیشن اور قلیل وقت میں بین الاقوامی فضائی مشقوں میں  شرکت قابل فخر کامیابی ہے۔

  جے 10 سی جیسے جدید لڑاکا طیاروں کا بروقت حصول، مختصر وقت میں آپریشنلایزیشن اور فضائی مشقوں میں کامیاب شرکت تکنیکی طور پر ترقی یافتہ فضائیہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  پاک فضائیہ نئے چیلنجز کا مقابلہ اور ملکی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، فضائی مشقیں مشترکہ تربیت کو فروغ دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا پختہ ثبوت ہیں۔

شاہین 10 اور برائٹ اسٹار فضائی مشقیں بھی پاک فضائیہ  کے آپریشنل تجربات کے فروغ اور اتحادی ممالک سے قیمتی تجربے کے حصول کا انمول موقع ثابت ہوئیں، پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کی حفاظت، بین الاقوامی اتحاد کے فروغ اور باہمی تعاون کے ذریعے امن کے قیام کے مشن پر کاربند ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/09/335557/amp/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/09/335557/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version