پاکستان آرمی کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاکستان آرمی کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پاکستان آرمی کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے لیاری میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا، جہاں ضرورت مند افراد کو مفت دوائیاں فراہم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لیاری کے مستحق افراد کو پاک فوج کے زیرِ اہتمام میڈیکل کیمپس سے بھرپور فائدہ پہنچانے کا انتظام کیا گیا اور مفت میڈیکل کیمپ میں 355 خواتین، 250 مرد، 285 بچوں سمیت 890 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں فرسٹ ایڈ، ای سی جی، ویکسینیشن، او ٹی، ڈیٹینشن روم، فری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولیات مہیا کی گئیں۔
اس کے علاوہ کیمپ میں مریضوں کو الٹراساؤنڈ اور ایکس رے کی سہولیات بھی فراہم کی گئی جبکہ پاک آرمی کے 5 ایم اوز کے ساتھ 6 سویلین ایم اوز نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔
مریضوں کو پاک آرمی کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے مفت تشخیص کے علاوہ مختلف جان لیوا بیماریوں سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/09/386028/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/09/386028/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News