Advertisement

پاک بحریہ کے جنگی جہاز “پی این ایس بابر” کی کمیشننگ تقریب

پاک بحریہ

پاک بحریہ کے جنگی جہاز “پی این ایس بابر” کی کمیشننگ تقریب

پاکستان کیلئے تیار ہونے والے پہلے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب کا انعقاد ہوا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ملجم کلاس جہاز پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب استنبول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلیر اور نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ پی این ایس بابر کی لانچنگ کی تقریب اگست 2021 میں استنبول میں منعقد ہوئی تھی۔

Advertisement

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹیلتھ خصوصیات، کثیر الجہتی ویپن سسٹمز اور جدید ترین سینسرز کے ساتھ ملجم کلاس پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاون پر مبنی MILGEM منصوبہ پاکستان، ترکیہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 2018 میں ترکی کے ساتھ 4 ملجم کلاس جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کیا تھا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ اور ایم ایس اسفات ترکیہ کے معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول شپ یارڈ جبکہ 2 کراچی شپ یارڈ میں تیار ہونے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/09/728787/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/09/728787/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version