بین الاقوامی جنگی مشقوں سے متعلق پاک فضائیہ کا بیان

پاک فضائیہ کے سپر مشاق اور جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 طیاروں کی دبئی ایئر شو میں شرکت
بین الاقوامی جنگی مشقوں سے متعلق پاک فضائیہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
شاہین 10 اور برائٹ اسٹار 2023 میں پاک فضائیہ کی شرکت پر ترجمان پاک فضائیہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دنیا میں بیک وقت دو مقامات پر پاک فضائیہ نے دو بڑی جنگی مشقوں میں شرکت کی۔ جنگی مشقوں میں پاک فضائیہ کے جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے حصہ لیا۔
پاک فضائیہ کی ان مشقوں میں شمولیت، اسکی جانب سے فضائی برتری اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دو بڑی بین الاقوامی جنگی مشقوں میں شرکت پاک فضائیہ کی صلاحیتوں اور بین الاقوامی تعاون کا مظہر ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی ان مشقوں میں شمولیت، اسکی جانب سے فضائی برتری اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ لڑاکا طیاروں کے پائلٹس اور ائیر ڈیفنس کنٹرولرز کے ساتھ ٹیکنیکل گراؤنڈ کریو بھی جنگی مشقوں کا حصہ بنے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ، کی جانب سے پاک فضائیہ کی جدت پسندی کے منصوبے کی بدولت، ان طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت اور اپریشنلائیزیشن ممکن ہوئی۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ کا یہ وژن اتحادی ممالک سے جدید ٹیکنالوجیز کے حصول اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ جدید لڑاکا طیاروں کا بروقت حصول، مختصر وقت میں انکی آپریشنلایزیشن اور ان فضائی مشقوں میں انکی کامیاب شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی طور پر ایک ترقی یافتہ فضائیہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین-10 شمال مغربی چین کے جیوکوان اور ینچوان شہروں میں جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شاہین-10 فضائی مشقوں میں پاک فضائیہ کی شمولیت اسکی لگن اور بے مثال صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے، فضائی مشقیں مشترکہ تربیت کو فروغ دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا پختہ ثبوت ہیں۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ چین میں شاہین-10 اور مصر میں جاری برائٹ سٹار فضائی مشقیں پاک فضائیہ کی جانب سے آپریشنل تجربات کے فروغ اور اتحادی ممالک سے قیمتی تجربے کے حصول کا انمول موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضائی مشقیں پاکستان اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے مابین تعاون اور دوستی کے فروغ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کریں گی، مشترکہ فضائی مشقیں علاقائی استحکام و سلامتی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/09/778636/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/09/778636/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

