پاک بحریہ کی چھٹی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز

پاک بحریہ کی چھٹی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز
پاک بحریہ کے زیرِ انتظام چھٹی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں چھٹی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج رئیر ایڈمرل جاوید اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ پاکستان نیوی کے زیر اہتمام “محفوظ سمندر خوشحال پاکستان” کے عنوان کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی اور بلیو اکانومی کے حوالے سے آگہی کا فروغ اور پالیسی سازی میں معاونت ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ ورکشاپ کے شرکاء میں سینیٹرز، پارلیمنٹیرینز، بیوروکریٹس، ماہرین تعلیم، کاروباری اور میڈیا سے وابستہ شخصیات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News