آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی سینٹ کام کمانڈر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی سینٹ کام کمانڈر سے ملاقات
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا
براہ راست دیکھیں:https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/12/900921/amp/#BOLNews #ArmyChief pic.twitter.com/u2CJjclpEW— BOL Network (@BOLNETWORK) December 19, 2023
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور کمانڈر یو ایس سینٹ کام کی ملاقات ٹیمپا بے ہیڈکوارٹرز سینٹ کام میں ہوئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج اور سینٹ کام کے درمیان مشترکہ تربیت کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔
بعدازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشنز سنٹر کا بھی دورہ کیا۔
16 دسمبر 2023 کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا جہاں انکی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی تھی۔
اس موقع پر عالمی امن اور استحکام کے لیے سیکرٹری جنرل نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا تھا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورے کے دوران امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، اب تک آرمی چیف اپنے دورے میں سیکرٹری آف اسٹیٹ، ڈیفنس سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ، ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے کامیاب ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے امریکہ کے کامیاب دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا جبکہ اس دورے سے پاکستان کا اہم امور پر نکتہ نظر بھی موثر طریقے سے اجاگر ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

