Advertisement

پاک، افغان چمن بارڈر پر اہم اقدام

پاک، افغان چمن بارڈر

پاک، افغان چمن بارڈر پر اہم اقدام

غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کے ساتھ بارڈر کراسنگز پر ون ڈاکیومنٹ رجیم کا نفاز ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی جانب اہم قدم ہے، پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر ون ڈاکیومنٹ رجیم پر عملدرآمد کے لئے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک-افغان چمن بارڈر پر ون ڈاکیومنٹ رجیم پر عملدرآمد کیلئے اقدامات، بین الاقوامی سرحد پر آمدورفت کیلئے ضلع چمن کے باسیوں کو پاسپورٹ بنوانے اور اس کے اجراء کے تمام مراحل میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پاسپورٹ آفس چمن پہلے ایک کمرے پر مشتمل تھا اب وہاں 10 کاونٹرز بنائے گئے ہیں جن میں سے 2 کاوئنڑز صرف خواتین کیلئے مختص ہیں۔

چمن میں پچھلے ایک ماہ سے جمع کیے گئے پاسپورٹوں میں تقریباً 800 پاسپورٹ زونل پاسپورٹ آفس چمن پہنچ گئے جو شہریوں کو فراہم بھی کیے جا چکے ہیں، جبکہ قلعہ عبداللہ میں بھی ایک نیا پاسپورٹ آفس تعمیر کردیا گیا ہے جو پانچ کاونٹرز پر مشتمل ہے۔

انہی اقدامات کی بدولت قلعہ عبداللہ، چمن اور دیگر علاقوں کے  مکین اب پاک-افغان سرحد پر آمدورفت کیلئے پاسپورٹ بنوانے کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

Advertisement

ریجنل پاسپورٹ آفس چمن میں آئے چمن کے رہائشیوں نے حکومتی اقدامات کو سراہا اور پاسپورٹ بننے کے مراحل میں سہولیات ملنے پر تشکر کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے ضلع چمن کے رہائشی کا کہنا ہے کہ ہم حکومت پاکستان سے خوش ہیں کہ پاسپورٹ آفس چمن میں پاسپورٹ بنوانے میں ابھی آسانی ہے، پاسپورٹ آفس چمن میں مرد اور خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جس سے ہمیں کافی سہولت ملی ہے۔

توقع ہے کہ ایک دستاویزاتی نظام سے بارڈر پر آمدورفت قانونی طریقے سے ممکن ہوگی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version