ایران میں شہید 9 پاکستانی شہریوں کے جسد خاکی کی منتقلی سے متعلق دفترخارجہ اہم بیان

ایران میں شہید 9 پاکستانی شہریوں کے جسد خاکی کی منتقلی سے متعلق دفتر خارجہ اہم بیان
اسلام آباد: ایران میں شہید ہونے والے 9 پاکستانی شہریوں کے جسد خاکی کی منتقلی سے متعلق دفتر خارجہ اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
ایران میں شہید ہونے والے 9 پاکستانی شہریوں کے جسد خاکی کی منتقلی کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ شہید پاکستانی شہریوں کے جسد خاکی تافتان سے ملتان پہنچائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 9 پاکستانی شہری 27 جنوری کو سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے، اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 27 جنوری کو پاکستان دشمن دہشت گرد سرمچاروں نے ایرانی سرزمین پر پاکستانی شہریوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں میں 9 پاکستانی شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔
لواحقین کا مؤقف تھا کہ شہید پاکستانی 8 سال سے ایران میں محنت مزدوری کررہے تھے، دہشتگردوں نے گھر میں داخل ہوکر چن چن کر گولیاں مار کر شہیدکیا، حکومت لاشیں آبائی علاقوں میں منتقل کرنےکے لیےکردار ادا کرے۔
بعدازاں پاکستان نے ایرانی حکام سے گھناؤنے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ شہریوں کے جسد خاکی جلد از جلد وطن واپس لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عزم خو متزلزل نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News