Advertisement

پاک بحریہ کا جنگی جہاز ’’یمامہ‘‘ سمندر میں اتار دیا گیا

اسلام آباد: پاک بحریہ کا جنگی جہاز یمامہ سمندر میں اتار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے لئے چوتھا یرموک کلاس آف شور پیٹرول ویسل یمامہ لانچ کر دیا گیا، ڈامن شپ یارڈ کی جانب سے پاک بحریہ کے لئے او پی وی رومانیہ کے گالاٹی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یرموک کلاس کے پہلے 2 جہازوں کے مقابلے میں آخری دو او پی ویز 2600 ڈسپلیسمنٹ کے حامل ہیں، یرموک کلاس جہازوں کو ان کی بے مثال خوبیوں کی بدولت پاکستان نیوی میں گائیڈڈ میزائل کورویٹس کا درجہ حاصل ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس یمامہ سمیت یرموک کلاس کے تمام جہاز سطح اور فضا میں جنگ کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے بھی موزوں ہیں جبکہ 98 میٹر طویل پی این ایس یمامہ کی رفتار 22 سے 25 ناٹس کے لگ بھگ ہے۔

علاوہ ازیں ورٹیکل لانچنگ سسٹم کی مدد سے پی این ایس یمامہ سطح سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل داغ سکتا ہے جبکہ 76 ایم ایم مین گن کے ساتھ پی این ایس یمامہ پر فضائی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کے یرموک کلاس جہاز اسلامی تاریخ کی اہم جنگوں سے منسوب ہیں، 2020 میں پہلے یرموک کلاس جہاز کے بعد پی این ایس تبوک پاک بحریہ میں شامل ہوا، تاہم یرموک کلاس کے آخری دو جہاز، پی این ایس حنین اور پی این ایس یمامہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version