Advertisement

پاک بحریہ سمندری تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، وائس ایڈمرل اویس احمد

پاک بحریہ سمندری تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، وائس ایڈمرل اویس احمد

اسلام آباد: وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں تجارتی راستوں کومحفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی لانچنگ کی تقریب رومانیہ کے ڈامن شپ یارڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا، جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل نے مزید کہا کہ پاک بحریہ سمندر میں تجارتی راستوں کومحفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اویس احمد نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا اور ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کو بھی سراہا۔

یاد رہے کہ پہلے یرموک کلاس جہاز کے بعد پی این ایس تبوک پاک بحریہ میں شامل ہوا، تاہم یرموک کلاس کے آخری دو جہاز، پی این ایس حنین اور پی این ایس یمامہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version