Advertisement

مخصوص سیاسی جماعت سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے پر اُتر آئی

مخصوص سیاسی جماعت سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے پر اُتر آئی

اسلام آباد: عام انتخابات کے بعد مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس مذموم مقاصد کے حصول کے لئے سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے پر اُتر آئے۔

عام انتخابات کے ختم ہوتے ہی مخصوص سیاسی جماعت  سے جڑے اکاؤنٹس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عوام کو اشتعال دلانا شروع کردیا۔

مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس انتخابات میں ریاستی اداروں کو دھاندلی کا ذمہ دار ٹھہرا کر عوام کو ایک بار پھر بغاوت پر اکسا رہے ہیں، اکاؤنٹس نے سرکاری افسران کو سرِ عام ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے جن میں متعدد کمشنرز، آر اوز اور پولیس اہلکار شامل ہیں، الیکشنز میں سرکاری افسران اپنے قانونی اور آئینی فرائض سر انجام دے رہے تھے انکو ایسے غیر قانونی طور پر ہراساں کرنا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس کی جانب سے سیکیورٹی اور سرکاری افسران کے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اپنی محنت اور قابلیت سے کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس آفیسر بننے والی خواتین افسران کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخصوص سیاسی جماعت کی کارروائیوں کا نوٹس لینا ہوگا، کسی بھی سیاسی لیڈر یا پارٹی کو اِس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ سرکاری افسران کو اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے ہراساں کریں۔

Advertisement

 مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف باقاعدہ کیمپین بھی چلائی جارہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سیکیورٹی و سرکاری افسران کی تصاویر شائع کرکے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

مخصوص سیاسی جماعت کے کارکنان کی طرف سے سیکیورٹی افسران کے خلاف یہ گھٹیا پروپیگنڈا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے، تاہم مخصوص سیاسی جماعت کے سینیئر رہنماؤں کی جانب سے سیکیورٹی و سرکاری افسران پر لگاتار الزامات کے ذریعے عوام کو انتشار اور فساد کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

ریاستی اداروں اور سیکیورٹی کارکنان کے خلاف  پروپیگنڈا کا مقصد عوام کو بھڑکانا اور ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version