Advertisement

مسلح افواج کو ایس سی او کیساتھ شراکت داری پر فخر ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا

مسلح افواج کو ایس سی او کیساتھ شراکت داری پر فخر ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا

اسلام آباد: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو ایس سی او کیساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی ادویات میں چیلنجز کے موضوع پر ایس سی او رکن ممالک کے سیمینار کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صحت عامہ کے شعبے میں نئے اور پیچیدہ چیلنجوں پر اظہار خیال کیا۔

اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے وبائی امراض اور انسانی بحران سے نمٹنے کے امور پر بھی روشنی ڈالی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اجتماعی تیاریوں اور جوابی حکمت عملی کیلئے ایس سی او ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو ایس سی او کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔

Advertisement

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزید کہا کہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا
سانحہ 9 مئی پر افواجِ پاکستان کا واضح مؤقف سامنے آگیا
پاک ترک ففتھ جنریشن "ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ" کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ
واٹس ایپ نے بھارت میں سروسز بند کرنے کے دھمکی دے دی
پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version