Advertisement

پاک سرزمین کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل

پاک سرزمین کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل

اسلام آباد: پاک سر زمین کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل ہے۔

پاکستانی قوم شہداء کی مقروض ہے اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج پاکستان محفوظ ہے۔

کیپٹن باسط علی شہید بھی ان شہداء میں شامل ہے جنھوں نے اپنی جان وطن عزیز کی ناموس کے دفاع میں قربان کر دی، کیپٹن باسط علی کی پیدائش 31 مارچ 1996 کو ہری پور میں ہوئی، انہوں نے اپریل 2016 میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان آرمی کی بلوچ رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔

 کیپٹن باسط علی کو 2017 کے پیسز مقابلوں میں پاکستان آرمی کے بہترین آفیسر ہونے کا اعزاز ملا جبکہ 13 جولائی 2021 کو ضلع کرم کے علاقے زیوا میں آپکو دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا حکم ملا، آپ نے جان کی پروا نہ کی اور انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

دشمن سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن باسط علی دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا، آج کیپٹن باسط علی خان شہید کی پیدائش کا دن ہے، تاہم ان کی قربانی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کی نماز جنازہ ادا
سربراہ پاک بحریہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل کا دورہ
کراچی میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا
سانحہ 9 مئی پر افواجِ پاکستان کا واضح مؤقف سامنے آگیا
پاک ترک ففتھ جنریشن "ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ" کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ
واٹس ایپ نے بھارت میں سروسز بند کرنے کے دھمکی دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version