مخصوص سیاسی جماعت کا مشہور کالم نگار انور مقصود کیخلاف بےبنیاد پروپیگنڈا

مخصوص سیاسی جماعت کا مشہور کالم نگار انور مقصود کیخلاف بےبنیاد پروپیگنڈا
اسلام آباد: مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے اتحادیوں کا مشہور کالم نگار انور مقصود کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا سامنے آگیا۔
مخصوص سیاسی جماعت اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی، عوام کو اداروں سے متنفر کرنے کے لئے مخصوص سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہر وقت منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔
ملک میں انتشار کی فضا کو بڑھانے کے لئے مخصوص سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے انور مقصود پر اغواء اور تشدد کا شوشہ چھوڑ دیا، غدار وطن عادل راجہ نے ملکی اداروں پر کیچڑ اچھالتے ہوئے انور مقصود کے اغواء اور تشدد کا جھوٹا اور من گھڑت الزام لگایا دیا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے اور ہینڈلرز نامور شخصیات کو آڑ بنا کر عوام میں گمراہی پھیلانے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب انور مقصود نے بذات خود ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی نفی کر دی۔
انور مقصود نے سوشل میڈیا پر چلنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں کچھ خبریں سرگرم تھیں جن کی وجہ سے میرا جینا حرام ہو گیا تھا، دنیا بھر سے چاہنے والے مجھے کالز کر کے پوچھ رہے ہیں کہ آپ کیسے ہو اور طبیعت کیسی ہے؟
انکا کہنا تھا کہ جو کچھ آپ سن رہے ہیں وہ ہوا نہیں ہے اور نہ ہوگا، 66 برس سے میں آپ لوگوں کے لیے لکھ رہا ہوں اور بول رہا ہوں، مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے جو سرحدوں پر ہماری خاطر جانیں دے رہے ہیں، میرے پاس تو کیمرے والا فون بھی نہیں ہے تو میں کہاں سے ٹویٹ کروں گا۔
انور مقصود نے اس بات کی بھی تردید کی کہ سوشل میڈیا پر میری تصویر کے ساتھ 42 اکاؤنٹس چل رہے ہیں جو بالکل جعلی ہیں، میں نے ایف آئی اے اور پولیس والوں سے شکایت کی کہ ان اکاؤنٹس کو بند کروائیں۔
اب عوام کو آگاہی ہو جانی چاہیے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کس حد تک گر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

