Advertisement

گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گلگت بلتستان میں پاک فوج کے بروقت بڑے ریسکیو آپریشن نے مدثر حسین کی جان بچا لی، 26 سالہ مدثر حسین برزل پاس کے قریب اسکیئنگ کر رہا تھا کہ پھسل کر ایک ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہو گئی۔

پاک آرمی کے بہادر جوانوں نے مدثر حسین کو ریسکیو کر کے منی مرگ میں واقع آرمی فیلڈ اسپتال پہنچایا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

نوجوان کی ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی جس کے علاج کیلئے آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسے اسکردو پہنچایا گیا جہاں اس کی کامیاب سرجری کر دی گئی۔

مدثر حسین کے والد نے پاک فوج کی بروقت مدد اور ریسکیو آپریشن کو بھرپور سراہا اور کہا کہ میرا بیٹا اسکیئنگ کرتے وقت گر گیا جس سے اس کی ایک ٹانگ دو جگہوں سے ٹوٹ گئی، پاک آرمی کے جوان بروقت پہنچ کر میرے بیٹے کو ہسپتال لے گئے جہاں اس کو ابتدائی طبی سہولیات مہیا کی گئی۔

Advertisement

مدثر حسین کے والد کا کہنا تھا کہ اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ میرے بیٹے کی ٹانگ میں راڈ لگے گی جس کے لیے اسے اسکردو کے اسپتال لے جایا جائے، پاک فوج کے جوان میرے بیٹے کو ہیلی کاپٹر سے گلگت کے ہاسپٹل لے کر گئے اور وہاں اس کو طبی سہولیات دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک آرمی نے اس مشکل گھڑی میں بھی ہماری بھرپور مدد کی اور میرے بیٹے کی جان بچائی، پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر بڑی قربانی دی اور میرے بیٹے کی جان بچائی، اللہ تعالی آرمی کی جوانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور کامیاب کرے۔

واضح رہے کہ پاک فوج اپنی عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ملکی ترقی، سالمیت اور عوام کی خدمت کے لیے پاک فوج ہر دم کوشاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version