Advertisement

گوادر پورٹ میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا

گوادر پورٹ میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد: گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ڈیرہ غازی خان کے سپاہی بہار خان اور خیرپور کے سپاہی عمران علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں شہداء کے عزیز و اقارب، پاک فوج کے جوانوں اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 35 سالہ سپاہی بہار خان نے 2009 میں پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے جبکہ 28 سالہ سپاہی عمران علی نے 2018 میں پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا تھا اور جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version