Advertisement

یوم پاکستان؛ مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں تکمیلی مراحل میں داخل

یوم پاکستان؛ مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں تکمیلی مراحل میں داخل

یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام نے پریڈ گراؤنڈ کا رخ کیا۔

شائقین مسلح افواج کی ڈریس ریہرسل دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔

خصوصی پریڈ کو دیکھنے والے شائقین کا کہنا تھا کہ اس سال بہت منفرد انداز سے پریڈ کا اہتمام کیا گیا، بہت دلکش اور ولولہ انگیز پریڈ دیکھنے کو ملی۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ محمد کبیر نے کہا کہ کیا نظم و ضبط ہے، کیا جذبہ ہے، یہاں آکر پورا پاکستان نظر آتا ہے۔

Advertisement

شہری کا کہنا تھا کہ یہاں پر آنے کے بعد ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم مضبوط ہاتھوں میں ہیں اور ہماری فورسز ہمیشہ ہماری حفاظت کے لیے تیار کھڑی ہے، ہم تمام افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا خون دے کر اس ملک کو سلامت رکھا ہے۔

شہری نے مزید کہا کہ میری بیٹی فوج میں ہے اور میں اپنی بیٹی کو اس ملک پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں، میں اپنی عوام سے گزارش کروں گا کہ اپنے ملک سے محبت کریں، یہی ہمارا جذبہ ہونا چاہیے کیونکہ ملک ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہمیشہ آگے بڑھے گا اور پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version