لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بھی بے نقاب

لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بھی بے نقاب
اسلام آباد: لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بھی بے نقاب ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے ”گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس“ پر بزدلانہ حملہ کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا۔
فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشتگرد جہنم واصل اور سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوئے جبکہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں کالعدم تنظیم ”بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد (بی ایس او)“ کے دہشتگرد کی ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
بی ایس او آزاد کے مطابق دہشتگرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جو 25مئی 2022کو لا پتہ ہو گیا تھا، وہی دہشت گرد کریم جان کل گوادر حملہ میں دہشت گردی کرتے ہوئے مارا گیا۔
اس سے قبل بھی دہشتگرد امتیاز احمد ولدرضا محمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا جو سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا، تاہم عبدالودود ساتکزئی جس کی بہن 12 اگست 2021سے بھائی کی گمشدگی کا راگ الاپ رہی تھی مچھ حملے میں مارا گیا۔
لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرنے والے عناصر بیرونی قوتوں کی ایماء پر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہے ہیں، بلوچستان کی کالعد م تنظیمیں معصوم بلوچ نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہی ہیں۔
لاپتہ اور جبری گمشدگیوں کے واقعات حقیقت پر مبنی نہیں جن کی اصل حقیقت دہشت گرد کریم جان، دہشتگرد امتیاز احمد اور دہشت گرد عبدالودود جیسی ہے، ملک دشمن عناصر کو اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان میں معاشی ترقی کے عمل اور امن و استحکام کی کوششوں کو ثبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News