Advertisement

پاکستان کی مسلح افواج بلوچستان کے امن اور خوشحالی کیلئے کام کرتی رہے گی، آرمی چیف

پاکستان کی مسلح افواج بلوچستان کے امن اور خوشحالی کیلئے کام کرتی رہے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بلوچستان کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا، تاہم آواران آمد پر کور کمانڈر بلوچستان کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو پاک فوج کی جانب سے آواران کی سماجی و معاشی ترقی بشمول ضلع میں زرعی ترقی کے حوالے سے امکانات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے آواران کے مقامی عمائدین کسانوں اور شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی اور سماجی ترقی اور سیکیورٹی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور آوران کے عمائدین اور کسانوں سے زراعت کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement

آرمی چیف عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی، کسانوں کو زرعی قرضے، بیج ،کھاد، شمسی ٹیوب ویل اور زرعی ماہرین کی جانب سے ماہرانہ مشورے بھی دیے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کسانوں کو سہولیات دینے کا مقصد انہیں کا شتکاری کے لئے فراہم کرنا ہے، کسانوں کو سہولیات دے کر انہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں شریک کیا جانا مقصود ہے۔

دوسری جانب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور کالج کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کے لئے ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کی ترقی اور آمدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتی رہے گی، پاک فوج بلوچستان کے متعلقہ سول ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر ترقی اور ریلیف کا کام کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستان کے عوام کو بلوچستان کے بہادر عوام پر فخر ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version