Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں آپریشن؛ دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک، 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں آپریشن؛ دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک، 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک اور 2 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا اور 2 زخمی ہوگئے، حملے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ سلیم عرف ربانی مارا گیا جبکہ دہشت گرد سلیم عرف ربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، تاہم سلیم عرف ربانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں دھرتی کے 2 بہادر سپوت بھی شہید ہوگئے،  شہداء میں 36 سالہ حوالدار مدثر محمود شامل تھے، جن کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے مزید بتایا کہ لانس نائیک حسیب جاویدبھی مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، شہید لانس نائیک حسیب جاوید کی عمر 27 سال تھی اور انکا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا
سانحہ 9 مئی پر افواجِ پاکستان کا واضح مؤقف سامنے آگیا
پاک ترک ففتھ جنریشن "ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ" کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ
واٹس ایپ نے بھارت میں سروسز بند کرنے کے دھمکی دے دی
پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version