پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت

پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت
اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر میں شہادت کی المناک خبر پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم گہرے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ہماری دعائیں شہداء کے اہل خانہ اور ایران کے عوام کے ساتھ ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ سوگ کی اس گھڑی میں ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان قابل احترام رہنما تھے، ان کی پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کو تقویت دینے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان
ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اس اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا، اسلامی جمہوریہ پاکستان ایران کے ساتھ دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ آج صبح مل جانے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند کو قرار دیا گیا ہے، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سے ملا، پرواز کے آدھے گھنٹے بعد صدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر دو ہیلی کاپٹرز سے رابطہ منقطع ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

