Advertisement

خلائی میدان میں چین کی بڑی کامیابی؛ چانگ ای 6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا

خلائی میدان میں چین کی بڑی کامیابی؛ چانگ ای 6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا

اسلام آباد: خلائی میدان میں چین نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، چین کا چانگ ای 6 مشن کامیابی سے چاند پر لینڈ کر گیا ہے۔

 کسی بھی چینی خلائی مشن کی یہ چاند پر چوتھی لینڈنگ ہے، چانگ ای 6 مشن کی لینڈنگ کے بعد چاند کی سطح سے سیمپلز اکٹھے کیے جائیں گے جبکہ چانگ ای 6 مشن لینڈر 48 گھنٹے تک چاند کی سطح پر موجود رہے گا۔

چانگ ای 6 لینڈر چاند کی سطح سے مٹی اور چٹانوں کی نمونے اکٹھے کرے گا اور مجموعی طور پر چاند کی سطح سے 2 کلوگرام کے قریب نمونے اکٹھے کرے گا۔

 چانگ ای 6 مشن 48 گھنٹوں کے اندر کام مکمل کر کے واپسی کا سفر شروع کرے گا، سیمپلز اکٹھے کرنے کے بعد لینڈر چاند کے مدار میں موجود اور بٹر سے جڑ جائے گا، تاہم چانگ ای 6 مشن 25 جون کے لگ بھگ زمین پر واپس آئے گا۔

اس کے علاوہ چین 2026 میں چانگ ای 7 اور 2028 میں چاند ای 8 مشن روانہ کرے گا، چین 2030 تک چاند پر اپنے خلابازوں کو لینڈ کروانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

مزید برآں پاکستان کا پہلا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی چانگ ای 6 کے مشن کا اہم حصہ ہے، پاکستان کا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے جنوبی قطب کے گرد چکر لگا رہا ہے اور جنوبی وطب کی اہم ترین تصاویر بنانے میں مصروف ہے، تاہم آئی کیوب قمر سے حاصل ہونے والی تصاویر چاند ای 6 مشن کا میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
حوالدار فلک ناز: معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version