Advertisement

پاک بحریہ کی جاپان اور اسپین کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں

پاک بحریہ کی جاپان اور اسپین کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے بحر ہند میں جاپان اور اسپین کے بحری جہازوں کے ساتھ مشقیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران جاپان میری ٹائم ڈیفنس فورس کے جہاز سازانامی کے ساتھ بحری مشق کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جہاز پی این ایس اصلت نے اسپین کے بحری جہاز ایس پی ایس کینارس کے ساتھ بھی بحری جنگی مشق کی، ان مشقوں کا مقصد خطے میں موجود بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کا عالمی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version