چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

سیکیورٹی فورسسز کی کے پی کے میں کارروائیاں؛ 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو پاکستان کے یوم آزادی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کے دیرینہ خواب کی تعبیر کی یاد دلاتا ہے، اس پرمسرت دن پر مسلح افواج بانیان پاکستان کی بصیرت اور بہادر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کہنا تھا کہ آزادی اور خود ارادیت کی غیر متزلزل جدوجہد میں ہمارے آباؤ اجداد نے عظیم قربانیاں دیں، ہمارے بزرگوں کا بے لوث جذبہ اور قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقدار کے دفاع کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کے مطابق ہم اس یوم آزادی کا سخت جدوجہد سے حاصل کردہ آزادی کو عزت، وقار اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News