Advertisement

میجر عزیز بھٹی شہید کا آج 59واں یوم شہادت منایا جارہا ہے

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

لاہور: 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا آج 59 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

1965ء کی جنگ ہو یا کوئی بھی محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے، ایسی ہی ایک مثال میجر راجہ عزیز بھٹی کی ہے جن کی لازوال قربانی کے باعث 1965 کی جنگ میں جب بْزدل دْشمن نے پاکستان کو سرپرائز دینے کی ناکام کوشش کی تو وہ خود سرپرائز ہو گیا۔

یہ ایک ایسی کاری ضرب تھی جسے دْشمن صدیوں تک یاد رکھے گا، 1965ء کی جنگ کے دوران میجر راجہ عزیز بھٹی واہگہ سیکٹر کے علاقے برکی میں بطور کمپنی کمانڈر تعینات تھے۔

میجر عزیز بھٹی نے بی آر بی نہر پر دشمن کے کے حملے کو روکنے کے لیے اپنے دفاع کو منظم کیا اور اپنے آپ کو اولین دفائی لائین کا حصہ بنایا، انتہائی عزم و ہمت اور ولولے کے ساتھ آپ نے مسلسل پانچ دن (6 تا 10 ستمبر) دشمن کے ان متعدد حملوں کو پسپا کیا جنہیں بکتر بند اور بھاری توپ خانے کی مدد حاصل تھی۔

 اِس معرکہ کے دوران میجر عزیز بھٹی نے دفاع کے ساتھ ساتھ دشمن پر حملہ بھی کیا اور بی آر بی نہر عبور کرنے والے واحد پل پر قابض دشمن کو پیچھے دھکیل دیا۔

Advertisement

2ستمبر کو میجر راجہ عزیز بھٹی خود دشمن کے آگے بڑھے بکتر بند اور پیدل دستوں پر گولہ باری کروا رہے تھے، جس کے نتیجے میں دشمن کے دو ٹینک تباہ ہو گئے۔

میجر راجہ عزیز بھٹی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مسلسل دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور اسے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، اِسی دوران آپ کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولہ براہِ راست آ لگا جس کی وجہ سے میجر راجہ عزیز بھٹی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی اس لازوال قربانی کی بدولت دشمن لاہور کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا، انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ بہادر مشکلات میں گھبرایا نہیں کرتا اور ملک کے دفا ع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version