Advertisement

پاک بحریہ نے یوم بحریہ کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی

پاک بحریہ نے یوم بحریہ کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی

اسلام آباد: پاک بحریہ نے یوم بحریہ کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو “ہر لحظہ تیار” جاری کردی ہے۔

خصوصی ویڈیو بحری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع سے جڑے ہر طرح کے چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونےکے لیے پاکستان بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں اور تیاریوں کا اظہار ہے۔

اس ویڈیو میں پاکستان بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت اور مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو خراج تحسین ہے پاکستان بحریہ کے جوانوں کے لازوال عزم کو جنہوں نے 1965 اور 71 کی جنگوں میں شجاعت اور بہادری کی داستانیں رقم کیں اور دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔

یہ ویڈیو سلام ہے ان جراُتوں حوصلوں اور جذبوں کو جو دشمن کے عزائم نذر خاک کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو پیغام ہے کہ پاکستان بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع اور جنگی تیاریوں جیسی بنیادی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے ہر لحظہ تیار ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version