Advertisement

ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

یوم بحریہ

ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

7 اور 8 ستمبر کی درمیانہ شب پاک بحریہ نے بھارتی نیول بیس دوارکا پر حملہ کیا، آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔

حصہ لینے والوں میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان شامل تھے۔ صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیر ہوگیا، پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا۔

پاک بحریہ کے نڈر اور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کر دیا، صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ”میسور” اور ”تلوار” نے مدد کی اپیل کا جواب دینے سے ہی انکار کر دیا۔

Advertisement

بھارتی جنگی جہازوں نے جنگ کی باقی مدت خوف کے مارے بندرگاہوں میں کھڑے ہی گزار دی، پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا۔

یوم بحریہ بہادر آپریشن ‘سمناتھ’ کی ایک شاندار یاد ہے، جب پاک بحریہ کے جنگی جہازوں نے ساحل کی اہم تنصیبات کو تباہ کیا اور ہندوستانی جانب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

اپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ یوم بحریہ ہماری بحری تاریخ کا ایک قابل ذکر دن ہے جہاں ہمارے نڈر سورما غیر متزلزل عزم کے ساتھ دشمن کے خلاف پوری استثنیٰ اور بہادری سے وار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمارے بہادر افسروں اور ملاحوں کی بے لوث قربانیوں کو ایک لازوال خراج عقیدت کے طور پر کھڑا ہے، جن کی مثالی بہادری نسلوں کو متاثر کرتی ہے اور ملک بھر میں حب الوطنی کے جذبے کو ابھارتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version