گوادر کی پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کیلئے نیول بیس کا قیام لازم ہے، ایڈمرل (ر) ظفر محمود

گوادر کی پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کیلئے نیول بیس کا قیام لازم ہے، ایڈمرل (ر) ظفر محمود
اسلام آباد: سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ریٹائرڈ ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ گوادر کی پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کیلئے نیول بیس کا قیام لازم ہے۔
ایڈمرل (ر) ظفر محمود عباسی نے انٹرنیشنل میری ٹائم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس گیس ہائیڈریٹس کی شکل میں ہائیڈرو کاربنز کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کے ہائیڈرو کاربن ذخائر دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں، توقع ہے کہ پاکستان اگلے برسوں میں انرجی مارکیٹ کا بڑا پلیئر ہو گا۔
ظفر محمود عباسی نے کہا کہ 2005 میں گوادر میں 3 برتھوں کے افتتاح کے سوا بڑی پیشرفت نہیں ہوئی، بدقسمتی کی بات ہے کہ گوادر میں آج تک بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں۔
سابق نیول چیف نے مزید کہا کہ گوادر کی پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کے لئے نیول بیس کا قیام لازم ہے، گوادر میں بندرگاہ کے ساتھ ہی نیول بیس بن جانی چاہیے تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

