Advertisement

پاک افغان باڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ؛ پاکستان کا بھرپور جواب

پاک افغان باڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ؛ پاکستان کا بھرپور جواب

 پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک-افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت کو ناکام بنادیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائر کھولا گیا، پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کا یہ واقعہ پاک-افغان بارڈر پر اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، افغان فورسز کو جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے۔

Advertisement

سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی، افغانستان کی طرف سے  اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version