پاکستان ایئر فورس نے پی ایف ایکس پروگرام کا اعلان کردیا

پاکستان ایئر فورس نے پی ایف ایکس پروگرام کا اعلان کردیا
پاکستان ایئر فورس نے پی ایف ایکس پروگرام کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے، تاہم بول نیوز نے پاکستان فائٹر پروگرام کی خبر 7 ماہ پہلے بریک کردی تھی۔
ذرائع کے مطابق جے ایف 17 تھنڈ بلاک تھری کے بعد نیکسٹ جنریشن فائٹر جیٹ بنانے کی جانب قدم ہے، پی ایف ایکس مکمل طور پر پاکستانی انجینیئرز اور ماہرین کا ڈیزائن کردہ نیکسٹ جنریشن فائٹر ہوگا۔
جدید ترین خصوصیات اور سٹیلتھ ڈیزائن کی بدولت پی ایف ایکس 4،5 پلس جنریشن ہوگا، پی ایف ایکس کا تمام تر کنٹرول سسٹم اور دیگر حساس آلات مکمل طور پر پاکستان میں ڈیزائن اور تیار کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پی ایف ایکس کے تمام تر الیکٹرانک وارفیئر الات بھی پاکستانی ساختہ ہوں گے، ٹائم لائن کے مطابق آئندہ 6 برس میں پی ایف ایکس پاکستان ایئر فورس کے بیڑے میں شامل ہوگا۔
پی ایف ایکس الیکٹرانک وارفیئر کے ساتھ بہترین سینسر فیوژن اور نیٹ ورک اپریشنز کی صلاحیت کا حامل ہوگا، پی ایف ایکس پر جدید ترین ایکٹیو الیکٹرانک سکینڈ ایرے (AESA) ریڈار نسب کیا جائے گا، جدید انجن سپر سونک رفتار کے ساتھ جنگی دائرہ کار میں اضافہ کرے گا۔
پی ایف ایکس بہترین حربی صلاحیتوں کی بدولت کئی اقسام کے مشنز بخوبی انجام دے سکے گا، جدید خصوصیات پی ایف ایکس کو میدان جنگ میں برتری قائم کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔
پی ایف ایکس جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے ساتھ ایڈوانسڈ سینسر فیوژن سے لیس نیکسٹ جنریشن فائٹر ہوگا جبکہ پی ایف ایکس کا ویپنز سوٹ بھی نیکسٹ جنریشن ہتھیاروں پر مشتمل ہوگا، بہترین سٹیلتھ ڈیزائننگ اور کوٹنگ مٹیریلز کی بدولت پی ایف ایکس دشمن کے ریڈار کو چکمہ دینے کی بھی خوبی سے مزین ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایف ایکس کے لئے روس کا جدید ترین آر ڈی 93 ایم اے یا چین کا ڈبلیو ایس 13 انجن استعمال کرنے کا آپشن موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

