Advertisement

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور 6 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا اور 6 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں پر ہلاکتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version