پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 اور سی-130 طیارے برطانیہ پہنچ گئے

راولپنڈی: پاک فضائیہ کا ایک خصوصی دستہ، جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 اور سی-130 طیاروں کے ساتھ، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو “رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025” میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر شو میں شرکت پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے اور یہ عالمی سطح پر پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوران پرواز جے ایف-17 بلاک 3 نے فضائی ایندھن فراہمی کا کامیاب مظاہرہ کیا، جس میں پاک فضائیہ کے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے نے معاونت فراہم کی، یہ مظاہرہ بین الاقوامی سطح پر پی اے ایف کی آپریشنل صلاحیت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایف سی 31 فیلکن طیارے اور پی ایل 17 میزائل پاک فضائیہ کو کب تک ملنے والے ہیں؟
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ جدید AESA ریڈار اور BVR (Beyond Visual Range) میزائلوں سے لیس ہے، جو اسے 4.5 جنریشن کے جدید لڑاکا طیاروں کی صف میں شامل کرتا ہے۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد اس طیارے نے دنیا بھر خصوصاً برطانیہ میں توجہ حاصل کی ہے۔
ایئر شو میں پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے “آئز آن دی اسکائیز” تھیم پر مبنی خصوصی آرٹ ورک کے ساتھ شرکت کی، جس میں تخلیقی ڈیزائن اور رنگوں کے ذریعے قومی جذبے اور فنی مہارت کو اجاگر کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق بین الاقوامی ایئر شوز میں شرکت پاک فضائیہ کے لیے صرف نمائش نہیں بلکہ عالمی شراکت داری، تجربات کے تبادلے اور امن کے فروغ کا بھی ایک ذریعہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ایک جدید، تکنیکی طور پر لیس اور امن کی علمبردار فورس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News