فیلڈ مارشل اور چینی وزیر خارجہ کا امن استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کا عزم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے خطے میں امن استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے موسموں کے گرم و سرد سے بے نیاز پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا پختہ عزم کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کا خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
آرمی چیف اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات میں اہم علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ بھی کیا گیا اور خطے میں امن استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کا عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
علاوہ ازیں چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی خود مختاری اور ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ آرمی چیف نے چین کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News