Advertisement

طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد

طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسلام آباد میں کنگ حماد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کا افتتاح کردیا۔

کنگ حماد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ بھی شریک ہوئے۔

Advertisement

افتتاحی تقریب سے خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و بحرین کے گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ طبی تعلیم کے فروغ کے لیے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے، جو دونوں ممالک کے تعاون اور دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version