پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں “دوستریم–5” جاری

راولپنڈی: پاکستان اور قازقستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں ’دوستریم–5‘ چراٹ کے اسپیشل آپریشنز اسکول میں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان مشقوں میں پاک فوج کے ایس ایس جی (اسپیشل سروسز گروپ) اور قازقستان کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔
انسدادِ دہشتگردی کے موضوع پر مبنی یہ مشقیں 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
افتتاحی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے فوجی افسران اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون و ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی دستے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے اور انسدادِ دہشتگردی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News