Advertisement

باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے میں دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا۔

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں 4 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی مطلوب کمانڈر امجد عرف مزاحم بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امجد عرف مزاحم بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج کے رہنما نور ولی محسود کا نائب اور تنظیم کی راہبری شوریٰ کا سربراہ تھا، اس کے سر کی قیمت پانچ ملین روپے مقرر تھی، تاہم یہ افغانستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دراندازی کی کوششیں کر رہی ہے اور افغان سرزمین سے جاری دہشت گردی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔

پاکستان نے ایک بار پھر عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

Advertisement

سیکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم باقی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ویژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ مہم نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version