Advertisement

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے قریب چلتن کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 14 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری کارروائی بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ میں کی گئی، جہاں انٹیلیجنس کی بنیاد پر فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

 فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، تاہم دونوں علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Advertisement

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ “عزمِ استحکام” کے تحت ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور امن و استحکام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version