بے بظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں لیٹریچر فیسٹول کا انعقاد

کراچی کی بے بظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں کتاب کے مطالعے کا رجحان بڑھانے کے لیےلیٹریچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔
لیٹریچر فیسٹول میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوراس میلے کی رونق کو بڑھایا ۔
دور جدید میں طلباء میں کتاب کے مطالعے کا شوق دن بدن کم ہوتا جا رہا ہےاور اس ہی شوق کوپھر سے پروان چڑھانے کے لیے بے بظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں لیٹریچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تاکہ نوجوانوں میں کتب بینی کے شوق کا اندازہ لگایا جا سکے۔
لیاری فیسٹیول میں کتابوں کے مختلف اقسام کے بک اسٹال لگائے گئے تھے اور ساتھ ساتھ ادبی سیشن بھی رکھے گئے تھے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ فیسٹول کا مقصد طلبہ وطالبات کو مطالعے کی جانب راغب کرنا تھا جبکہ طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ اس طرح کے فیسٹول کے انعقاد کا ہونا خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ نوجوانوں میں ای ریڈنگ اور سوشل میڈیا کے استعمال کا رجحان بڑھنے کے سبب کتب نینی کا شوق تشویشناک حد تک کم ہوتا جارہا ہے لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومتی سطح پراس سے بچاو کی کوشش کی جائے تاکہ مستقبل کے معمارعلم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News