سندھ :جامعات میں بھرتیوں میں بے قاعدگی کا انکشاف

بول نیوز حقائق سامنے لے آیا جس کے مطابق سندھ کی 13جامعات میں ڈائریکٹرز فنانس کی بھرتیوں میں بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 50 سے کم نمبر حاصل کرنے والے 13 امیدواروں کو ڈائریکٹر فنانس کا عہدہ دےکر نوازا گیا جبکہ کامیاب 17 امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا ۔
جامعات میں ڈائریکٹر فنانس بھرتیوں کیلئے 28 جولائی کو امتحان لیا گیاتھا جس کے نتائج ویب سائٹ سے ہٹالئے گئے بعد ازاں امتحان میں 50 سے کم نمبر حاصل کرنے والے 13 امیدواروں کو ڈائریکٹر فنانس کا عہدہ دےکر نوازا گیا جبکہ 50 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 17 امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا۔
جامعات میں ڈائریکٹرز فنانس بھرتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News