Advertisement

خیبرپختوانخوا کے بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

خیبرپختوانخوا  میں میٹرک پاس کو تعلیم کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیرتعلیم اکبر ایوب صرف میٹرک پاس نکلے جبکہ سابق وزیرتعلیم ضیا اللہ بنگش  نےماسٹر کیا ہوا تھا۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیر تعلیم اکبرایوب میٹرک پاس نکلے، دسویں پاس شخص کو مستقبل کے معمار تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میٹرک پاس وزیر تعلیم کی تقرری کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکبر ایوب کی تعلیم میٹرک ہے، اس سے پہلے جو وزیرتعلیم ہوتے تھے ان کی تعلیم پرائمری ہوتی تھی۔

کے پی وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے تعلیم کے ساتھ کسی وزیر کی صلاحیتوں کو بھی دیکھنا چاہیئے۔اکبرایوب باصلاحیت منتظم  اورانگریزی بولنے کے ماہر ہیں۔

Advertisement

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ اکبرایوب مذاکراتی عمل کے بھی ماہر ہیں

دوسری جانب خیبرپختوانخوا میں میٹرک پاس وزیر کی تقرری سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بن گئی، لوگ کے پی حکومت کے اس فیصلے حیرانی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ میٹرک پاس رکن کو وزیر بنانا تبدیلی کے دعوے داروں کا چہرہ بے نقاب کرگیا جبکہ ایک صارف نے طنز کیا کہ میٹرک پاس وزیر کا زبردست استقبال کیا جائے اور ایک شخص نے لکھا کہ اب میٹرک پاس وزیر۔۔ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی قابلیت رکھنے والوں کو ہدایات دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version