Advertisement

سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

school

سندھ حکومت نے موسم سرما میں اسکولوں کی مزید تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بول نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ صوبے میں اسکولوں کی مزید تعطیل نہیں بڑھائی جارہیں نہ وزیراعلی سندھ  اسکا ارادہ رکھتے ہیں۔

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے  کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

نجی اسکول مزید بند رکھنے کا اعلان

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ۔اسکولوں کی چھٹیاں ختم ہوچکی ہیںسندھ حکومت مزید اضافی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کا قلمدان بھی اس وقت وزیر اعلی سندھ کے پاس ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پیجاب اور بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق قلات منفی 5 ، کوئٹہ منفی 3 اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کوئٹہ میں  ٹھنڈی ہوائیں بھی چل پڑیں ایسے میں  شہریوں نےسلیمانی چائے کا استعمال شروع کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی بھر میں نجی اسکول 6 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

رائع کے مطابق سیکریٹری تعلیم سندھ نےسخت سردی کے باوجود بچوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہر کے بیشتر نجی اسکولوں نے ازخود چھٹیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

شہر قائد میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوا تو 50 فیصد سے زائد نجی اسکول یکم جنوری کو بند رہے جبکہ  آل پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے چیئرمین کے مطابق 6 جنوری تک اسکول بند رکھے جائیں گے۔

اس سلسلے میں کئی اسکولوں کی جانب سے پہلے سے والدین کو چھٹیوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

یکم جنوری کونجی اسکول بند رہے تاہم کھلنے والے سرکاری اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version