پنجاب کے ڈاکٹروں کی دنیا بھر میں مانگ ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے ڈاکٹروں کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہے اس لئے پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کارجحان پروان چڑھناچاہئیے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کی طبی درسگاہوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
صوبائی سیکرٹری صحت برسٹر نبیل احمد اعوان نے صوبائی وزیر کو طبی درسگاہوں کی کارکردگی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
وائس چانسلرزاورپرنسپل حضرات نے صوبائی وزیر کو طبی درسگاہوں کے تعلیمی معیار اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے قیمتی تجاویز اور آراء پیش کیں۔
ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وائس چانسلرز منسلک ٹیچنگ اسپتالوں میں پروفیسرز کی کارکردگی کو خود مانیٹرکریں اور ہر طبی درسگاہ میں مانیٹرنگ سیل بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریفرل کلینکس کے ذریعے ہزاروں مریضوں کو ریلیف حاصل ہوگا، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے مریضوں سے مزید رویئے کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب بھر میں تربیتی پروگرام شروع کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے لئے ریڈیالوجی، انیستھیزیا، پیتھالوجی اور فرانزک میڈیسن کی کلاسز کا فورا اجراء کیا جائے۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمداعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہد، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعامرزمان خان، وائس چانسلر فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرظفرعلی چوہدری، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل، ڈاکٹرحسین جعفری اورمیاں زاہدرحمانی نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

