Advertisement

سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھل جائیں گے

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سعید غنی کی سربراہی میں اجلاس میں صوبہ بھر میں تعلیم اداروں کی تعظیلات کے مطابق  فیصلہ ہو گیا ہے، اجلاس میں سیکریٹری تعلیم، ایڈیشنل سیکیٹریز،ضلعی تعلیمی افسران شامل تھے۔

اجلاس میں تمام تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر کے بینر آویزاں کرنے کا فیصلہ کی گیا ہے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول کے بچوں کو ہاتھ دھونے اور صاف صفائی سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہتمام ہیڈ ماسٹرز، پرنسپل ضلعی ہیلتھ افسران سے رابطے میں رہیں گے اور کسی بھی طالب علم سے شکایت پر فوری طور پر قریبی ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی طالب علم کو نزلہ، زکام کی شکایت ہونے ہر اسے رخصت دے کر اس کا علاج کرایا جائے گا اور اسکول، کالجز میں صبح اسمبلی کے اوقات میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم و محنت سے 10 لاکھ افراد وابستہ ہے، اس لیے اجلاس طلب کیا ہے جبکہ صحت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے تھے کہ صوبہ بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے دو دن کے لئے بند رہیں گے جس کا باعث ملک میں کورونا وائرس کے متعلق پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تما تعلیمی اداروں میں 15 مارچ تک تعلطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version